ابنا: شام کي پارليمنٹ مجلس الشعب نے پارليماني انتخابات کے سترہ دن بعد نئے آئين کي دفعہ چونسٹھ کے تحت اور صدر بشار اسد کے حکمنامے کے مطابق اپنا کام شروع کر ديا ہےـ
سات مئي کو منعقد ہونے والے شام کے پارليماني انتخابات ميں ٹرن آؤٹ اکاون فيصدي سے زيادہ رہا اور عوام نے دہشت گردوں کي دھمکيوں اور دہشت گردانہ کارروائيوں کي کوئي پروا کئے بغير اپنے جمہوري حق کا استعمال کياـ شام کي نئي پارليمنٹ ميں دو سو پچاس سيٹيں ہيں جبکہ تيس سيٹوں پر خواتين کو فتح ملي ہےـ
ادھر دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کي وزارت خارجہ اور مہاجرين کے امور کے وزارت نے پارليماني انتخابات کے بارے ميں اپنے بيان ميں اعلان کيا ہے کہ نئے آئين کے تحت منعقد ہونے والے انتخابات ميں معاشرے ميں سرگرم تمام جماعتوں اور پارٹيوں کي مساوي حصہ داري اور انتخابات کي شفافيت يقيني ہو گئي ہےـ
شام کي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد نئے آئين کے تحت اور ملک ميں سياسي و جمہوري اصلاحات کي غرض سے کيا گيا تھا ليکن پھر بھي دہشت گرد تنظيموں نے انتخابات کو مخدوش بنانے کے لئے متعدد علاقوں ميں تخريبي کارروائياں کيں ــ
.......
/169